کاروار3؍مارچ (ایس او نیوز)نیشنل تمباکو کنٹرو ل پروگرام کے تحت ڈسٹرکٹ تمباکو کنٹرول سیل کاروار کی سہ ماہی میٹنگ میں 2مارچ کو ڈی سی کے دفتر میں ایڈیشنل ڈی سی کاروار کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میںCOTPAقانون 2003کی دفعہ 4,5,6,6a,6bکے تحت تمباکو نوشی اور اس سے تیار شدہ اشیاء کے استعمال پر قابو پانے کے لئے مختلف محکمہ جات طرف سے کی گئی کوششوں کو جائزہ لیا گیا۔
میٹنگ میں افسران کو ہدایت دی گئی کہ تعلقہ سطح پرتحقیقاتی ٹیم تشکیل دے کرمسلسل چھاپہ ماری کی جائے، اور کیے گئے اقدام کی رپورٹس پیس کی جائیں۔ اس کے علاوہ تمباکو کے استعمال سے صحت کو پہنچنے والے نقصان کے تعلق سے عوام کے اندر بیداری پیدا کی جائے۔اور اس مقصد کے لئے پروگرا م وضع کیے جائیں۔
اس میٹنگ محکمہ پولیس، محکمہ تعلیم، محکمہ قیدخانہ،محکمہ صحت، ریڈ کراس، روٹری کلب، آزاد کلب اور دیگر محکمہ جات کے افسران شریک رہے۔